پنکھے کے سامنے آواز نکالنا ۔۔ وہ 4 کام کونسے ہیں جو آپ نے بھی بچپن میں لازمی کیے ہوں گے؟

image

بچپن کس کو یاد نہیں رہتا ، ہر شخص اپنے بچپن میں واپس لوٹ جانا چاہتا ہے کیونکہ اُن دنوں نا تو کسی قسم کی کوئی ٹینشن ہوتی نا کوئی ذمہ داری ، بس سارا وقت کھیل کود اور موج مستی میں گزر جاتا تھا اور یہی بچپن کی خوبصورتی ہوتی تھی۔

ہر شخص کو اپنے بچپن کی شرارتوں کا علم تو ضرور ہوگا اور آج ہم چند ایسی بچپن کی شرارتوں کا ذکر آپ لوگوں سے کرنے جا رہے ہیں جو یقینا آپ نے بھی کی ہوگی۔

1- پنکھے کے آگے آواز نکالنا

ہم میں سے کئی لوگوں نے اپنے بچپن میں پنکھے کے آگے دھیمی آواز میں منہ کھول کر آواز نکالنے کی شرارت ضرور کی ہوگی۔ یہ شرارت سوچ کر یقنا آپ کو اپنا بچپن بھی یاد آگیا ہوگا۔ آج کے بچے بھی ایسا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

2- واش بیسن کے سوراخ میں پانی بھرنا

بچپن کی ایک اور شرارت جس میں بچے واش بیسن کے سوراخ میں پانی بھرتے تھے۔ کیا آپ اب بھی ایسا کرتے ہیں؟

3- بالوں کے کیچر کو انگلی میں پھنسانا

بالوں کا کیچر یا کلپ اگر کسی بچے کے ہاتھ میں آجائے تو وہ اس سے ایک ہی شرارت کر سکتا ہے وہ یہ کہ اس کیچر کو کھول کر درمیان میں انگلی پھنسا دینا۔ جی ہاں یہ بھی ایک خوبصورت بچپن کی یاد ہے۔

4- ربر پر پنسل سے سوراخ کر دینا

ایسا اکثر اسکول کی کلاس میں پڑھائی کے دوران بچے کیا کرتے تھے۔ ربر پر پنسل کی مدد سے سوراخ بنا دینا بھی کمال کی بچپن کی شرارت تھی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.