اے سی کا پانی پودوں میں ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے ایسے حیران کُن فائدے جو آج سے پہلے آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گے!

image

پودے آج کل ہر گھر میں ہوتے ہیں، کسی کے پاس بڑی کیاری کی صورت میں موجود ہوتے ہیں تو کسی کے گھروں میں چھوٹے چھوٹے گملے پائے جاتے ہیں اور وہ ان کی دیکھ بھال کرکے ایک بڑا سا پودا بنا لیتے ہیں کیونکہ پودوں کی اہمیت و افادیت سے ہر شخص واقف ہے اور پھر آج کل کے دور میں جبکہ ٹھنڈی اور تازی ہوا کا کوئی مول نہیں ہے، تو ایسے میں ہوا کو صاف اور ماحول کو تازہ رکھنے میں پودے ہماری بڑی مدد کرتے ہیں۔

اکثر آپ نے دیکھا ہوگا اور بلکہ ایسا کیا بھی وہگا کہ اے سی سے نکلنے والا پانی پودوں میں اور گملوں میں ڈال دیتے ہوں گے، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایسا کرنے سے کیا ہوتا ہے اور یہ کیوں ضروری ہے؟

فائدے:

٭ پودوں میں اے سی کا پانی ڈالنا پودوں کے لئے بہت اچھا ہے اس سے پودے اور گھاس جلدی ہی صحت مند ہو جاتی ہے اور ان کی نشوونما اچھی ہو جاتی ہے۔

٭ چونکہ اے سی سے نکلنے والا پانی شعاعوں کی موجودگی ہوتی ہے اور ساتھ ہی اس میں کلورین نہیں پایا جاتا اس لئے یہ پانی پودوں کی نشوونما کے لئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔

٭ اے سی کا پانی کنڈیسنڈ واٹر ہوتا ہے ، اس میں کچھ ایسے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو پودے کے کلوروفل کی مقدار کو زیادہ بننے میں مدد دیتے ہیں جس کی وجہ سے پودا جلدی بڑا ہونے لگتا ہے۔

٭ اے سی کے پانی میں چونکہ کاپر کے ملے جلے اثرات پائے جاتے ہیں، جن سے جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts