حاملہ خواتین کے لیے بہت ضروری ہے اور پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے ۔۔ صحت سے متعلق کچی پالک کھانے کے کچھ ایسے فائدے اور نقصانات جو کم ہی لوگ جانتے ہیں

image

کچی پالک کھانے کے بارے میں آپ نے شاید ہی پہلے کبھی سنا ہوگا ہمیشہ آپ نے پالک کو پکا ہوا اور سب سے زیادہ مزیدار بھی لگتا ہو، کیونکہ کچھ لوگ پالک گوشت کھاتے ہیں اور کچھ لوگ پالک فرائیڈ کرکے کھاتے ہیں۔ آج ہماری ویب کی اس سائنس فیچرڈ نیوز میں ہم آپ کو کچا پالک کھانے کے فائدے اور نقصانات دونوں بتانے جا رہے ہیں۔

غذائیت

پالک میں فولک ایسڈ ، میگنیز، فولیٹ، میگنیشیم، آئرن، کاپر، وٹامن بی2، وٹامن بی6، وٹامن ای، کیلشیم ، پوٹاشیم، وٹامن سی، پانی ، پروٹین، کاربوہائڈریٹس، شوگر اور فائبر موجود ہوتا ہے۔

فائدے

٭ حاملہ خواتین کے لئے ضروری فولک ایسڈ کی مکمل مقدار اس میں پائی جاتی ہے۔

٭ یہ دودھ پلانے والی خواتین کے لئے سب سے زیادہ فائدہ مند ہے، اس سے ان کو طاقت بھی ملتی ہے اور بچے کو بھی۔

٭ اس کا استعمال آپ کے پٹھوں اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔

٭ خون کی کمی کو دور کرنے اور وائٹ سیلز کی تعداد کو بڑھانے میں بھی یہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔

٭ جلد، بالوں اور ذہنی امراض یعنی بھولنے کی بیماری کو ختم کرتا ہے۔

٭ آئرن کی مقدار جسم کو مختلف موزی امراض سے بچاتی ہے اور آپ کا مدافعتی نظام بھی بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔

٭ چھاتی کینسر کے امراض کو کنٹرول کرتا ہے اور رسولیوں کو فضلے کے ذریعے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔،

نقصانات:

ماہرین کے مطابق کچی پالک کے زیادہ استعمال سے گردوں میں پتھری بننےکا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور پیٹ درد ، متلی، الٹی، بخار کی شکایات بڑھ سکتی ہیں۔ اس لئے مناسب مقدار میں کھائیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts