با کمال سروس لاجواب لوگ! ہمارا محترم، ہوائی ادارہ پی آئی اے جس کی آئے روز نئی منتک سامنے آتی رہتی ہیں۔ بالکل ایسا ہی ایک نیا کارنامہ سامنے آیا ہے۔ پی آئی اے رجسٹری کے مطابق:
''
پی آئی کا پُرانا طیارہ جو ایئرپورٹ پر کچھ سالوں سے کھڑا تھا اور بالکل ناکارہ تھا، اس کو 83 لاکھ روپے میں بیچ دیا گیا ہے۔
''
پی آئی اے نے گلگت ایئر پورٹ پر کھڑے ناکارہ اے ٹی آر طیارے کو 83 لاکھ روپے میں بیچ دیا ۔
4 ہزار کلوگرام وزنی طیارے کی نیلامی کی گئی جس میں کامیاب بولی گلگت کے مقامی ٹھیکے دارنے ہی لگائی اور وہ یہ طیارہ خرید چکے ہیں۔
طیارے کے دونوں انجنوں اور میکینیکل آلات نکال کر وزن کے حساب سے نیلام کیا گیا ہے۔ نیلامی کے لیے اس طیارے کی قیمت 0.844 ملین رکھی گئی تھی لیکن طیارہ خریدنے والے ٹھیکیدار نے اس کو دگنی قیمت میں خرید کر سب کو حیران کردیا۔