کشمیریوں کے لئے گزشتہ بہتر 72 سال سے بھی زائد عرصے سے حق اور انصاف کی آواز بلند کرنے والے 92 سالہ حریت رہنما سید علی گیلانی آج انتقال کر گئے ہیں جو کچھ وقت سے اپنے گھر میں نظر بند تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کے خاندان نے بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے اوریئنٹل کالج پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کا آغاز جماعت اسلامی کشمیر کے پلیٹ فارم سے کیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر کے مطابق ان کا نماز جنازہ مختلف مقامات پر ادا کیا جائے گا۔
سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی سکیورٹی فورسز نے ان کے گھر کے باہر خار دار تاریں لگا کر راستے بند کر دیئے ہیں اور قابض اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے تاکہ کوئی تعزیت کے لئے بھی نہ پہنچ سکے ۔