ہوشیار بچہ جو 20 سال پُرانی تاریخ سے دن بھی بتا دیتا ہے ۔۔ جانیئے وائرل ہونے والا یہ بچہ کون ہے؟

image

کہا جاتا ہے کہ بچوں کو جو کچھ بھی ان کے بچپن کے دنوں میں بتایا یا سکھایا جاتا ہے وہ انہیں فوراً ہی یاد ہو جاتا ہے اور اس مہارت سے وہ اس کو زندگی بھر یاد رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو قدرتی طور پر بچوں کے ذہن کی افزائش کی اصل وجہ ہے لیکن کراچی میں ایک ایسا بچہ بھی موجود ہے جس کو آپ پچھلے 20 سالوں کی کوئی بھی تاریخ بتا دو تو وہ آپ کو دن بتا دے گا کہ فلاں تاریخ کو کون سا دن تھا۔

نجی ٹی وی چینل پر آل اسد نامی 13 سالہ بچے کا انٹرویو دکھایا گیا، جس میں یہ بتایا گیا کہ بچے کو کوئی بھی تاریخ بتاؤ اور دن معلوم کرلو، اس بچے اسد کی والدہ کہتی ہیں کہ:

'' جب یہ 5 سال کا تھا، اس کو جب سے ہی تاریخ اور دن یاد ہونے شروع ہوگئے تھے، یہ سب قدرتی صلاحیت ہے ہم نے اس کو کبھی یاد نہیں کروایا اور نہ اس طرح سمجھایا یا سکھایا۔ ''

اسد اپنی خداد صلاحیت کی بدولت گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرواچکے ہیں جس کو دنیا بھر میں مانا جا رہا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts