روزانہ اخروٹ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیے اخروٹ کے استعمال سے جسم میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں

image

تمام خشک میوہ جات انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں انہیں میں سے ایک اخروٹ بھی ہے جس کا ذائقہ بہت مزیدار اور اس کی افادیت بھی بھرپور ہوتی ہے۔

مگر بہت سے لوگ اس خشک میوہ جات سے حاصل ہونے والے کرشماتی فائدوں سے لاعلم ہوتے ہیں۔

اخروٹ 2 اقسام کے ہوتے ہیں، ایک پتلے چھلکے والا اور ایک سخت چھلکے والا۔

ایک تحقیق کے مطابق معدے کی صحت مجموعی جسمانی صحت پر اثرانداز ہوتی ہے۔ اخروٹ کھانے کی عادت معدے میں مثبت پیدا کرتی ہے جبکہ یہ دل اور دماغ کی صحت کے لیے بھی بہت معاون ہے۔

اخروٹ کھانے سے خون کی شریانوں کے افعال میں بہتری جبکہ جسم کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے، یہ دونوں عناصر ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

اخروٹ کے استعمال سے پیٹ کی چربی بھی کم ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ اخروٹ کینسر کے ممکنہ حملے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ذائقے دار اخروٹ میں کاپر کی مقدار بھی کافی موجود ہوتی ہے جو جلد اور بالوں کے قدرتی رنگ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts