وٹامن اے یا وٹامن سی۔۔ جانیے وٹامنز میں چھپے چند ایسے راز، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

وٹامنز انسانی صحت کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں پھر چاہے وٹامن اے ہو یا پھر وٹامن بی یا پھر کوئی اور وٹامن ہو۔

ہر ایک وٹامن اپنے اندر ایک راز رکھتا ہے۔ آج آپ کو بتائیں گے کونسا وٹامن کس طرح فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

وٹامن اے:

اگر آپ بھی کمزور بینائی کا شکار ہیں تو وٹامن اے آپ کی بینائی کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ جبکہ بالوں کی نشوونما اور اسے صحت مند بنانے میں بھی وٹامن اے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ جلد کے لیے بھی وٹامن اے بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔

وٹامن ڈی:

وٹامن ڈی کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اور انہیں صحتیابی بخشنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ ایستھما اور ڈیپریشن کے خلاف بھی کارآمد ہو سکتا ہے۔

اس کے علاؤہ قوت مدافعت بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

وٹامن سی:

وٹامن سی سے جلد کو بہتر بنانے اور وقت سے پہلے پڑنے والی جھریوں کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ جبکہ جلد کے خلیوں اور خون کی شریانوں کی حفاظت میں بھی وٹامن سی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

وٹامن سی دانتوں اور ہڈیوں کو مضبوط اور صحت مند رکھنے میں مدد کر سکتا ہے۔ جبکہ نزلہ زکام کو ختم کرنے میں بھی وٹامن سی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts