میرا گھر جل گیا تھا تبھی جہاز کو گھر بنا لیا۔۔۔ جہاز کو گھر بنانے والا آدمی کس طرح اس میں رہتا ہے؟ دیکھیے وڈیو کے دلچسپ مناظر

image

جہاز پر یٹھ کر دنیا کی سیر کرنے کا خواب تو سب دیکھتے ہیں لیکن کیا کوئی اپنی پوری زندگی جہاز میں گزارنا پسند کرے گا؟ جی ہاں دنیا میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو جہاز میں ہی رہتا ہے اور اس کے لئے اس نے جہاز کو اپنا گھر بنالیا ہے

پرانی چیزوں کو نیا بنانے کا شوق تھا اس لئے جہاز کو گھر بنایا

اس آدمی کا نام پروس کیمبل ہے اور اس نے بتایا کہ اس کا پرانا گھر جل گیا تھا اور دوبارہ گھر خریدنے کے لئے اس کے پاس پیسے نہیں تھے اس لئے اس نے جہاز کو گھر بنانے کا سوچا۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ اس نے ادھار لے کر گھر کیوں نہیں بنوالیا تو اس نے بتایا کہ اسے بچپن سے ہی ادھار رقم لینے سے نفرت تھی اس کے بجائے وہ پرانی اور ٹوٹی پھوٹی چیزوں کی مرمت کرنا پسند کرتا تھا۔ اس لئے جہاز کو گھر بنانے میں اسے بہت مزا آیا۔

کپڑے دھونے کی مشین اور مائکروویو ب ہے

بروس کیمبل کے جہاز گھر میں ہر وہ سہولت موجود ہے جو ایک عام گھر میں ہوتی ہے۔ ان کے جہاز میں واشنگ مشین، مائکرویو بھی موجود ہیں اس کے علاوہ باتھ رومز اور کچن بھی عام گھروں جیسا ہے۔ بروس نے پانی کی لائن زمین سے لی ہوئی ہے اور ان کے جہاز کے ہر حصے میں بجلی موجود ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں سے خطرہ نہیں

سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ ان کا جہاز اتنی مضبوطی سے کھڑا کیا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے کی صورت میں وہ فوری نہیں گرے گا۔ جنگل میں کھڑا یہ جہاز ہر اس سہولت سے آراستہ ہے جس کی ایک انسان کو ضرورت ہوتی ہے۔ بروس نے ایک کمرے کو اپنے کام کے لئے مختص بھی کیا ہوا ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts