ندا یاسر آج کل سوشل میڈیا ٹرالنگ کا بھرپور سامنا کر رہی ہیں اور خود ان کے شوہر نے بھی ان کی پرانی وائرل ویڈیو پر پیروڈی بنا کر ان کا مذاق اڑایا اس ویڈیو میں انہوں نے 2 نوجوانوں سے فارمولا کار کے حوالے سےسوال کیا تھا کہ یہ کیسی کار ہے کیا آپ نے چلائی ہے؟ آپ پروگرامر ہیں تو کیسے پروگرام کرواتے ہیںو غیرہ وغیرہ جس پر اب 5 سال بعد شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
اسی حوالے سے فارمولا کار ون بنانے والے شارق وقار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ:
''
یہ صحیح بات ہے کہ ندا کو شو سے پہلے اپنے پروگرام کے موضوع اور مہمانوں سے متعلق جاننا چاہیے تھا لیکن اب ایک 5 سال پرانے
ویڈیو
کلپ کی وجہ سے اُن کی ذات کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں ہے۔‘
ندا یاسر کی غلطی سے متعلق بھارتی چینلز بھی منفی انداز میں ٹی وی پر باتیں کر رہے ہیں، مجھے یہ پسند نہیں آیا ہے،میری ٹیم ندا یاسر پر بننے والے مذاق کو بالکل بھی سپورٹ نہیں کر رہی بلکہ ہم لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سینیئر ہوسٹ کی ذات یا خاندان کو تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے، جان بوجھ کر ندا نے غلط نہیں کیا، ان کی غلطی نہیں تھی بعض اوقات ایسا ہو جاتا ہے۔
''