پانی کی موٹر کس طرح چلائیں کہ بجلی کا بل کم آئے؟ بجلی کا بل کم کرنے کرنے کے چند آسان طریقے جس سے آپ کا ہزاروں کا بل بھی کم آئے

image

پانی کی موٹر ہر گھر میں ہوتی ہے کسی کے ہاں چھوٹی تو کسی کے ہاں بڑی، کچھ کے گھروں میں تو دو ہوتی ہیں ایک میٹھے پانی کی اور دوسری کھارے پانی کی دونوں کے لئے اگر بجلی کے بل کی بات کریں تو زیادہ تر بل اس موٹر کا آتا ہے جس سے کھارا پانی استعمال کیا جاتا ہے۔ ہر مہینے بجلی کے بل کو کم کرنے کی وارننگ اکثر گھروں میں مرد حضرات دیتے ہیں تاکہ کچھ حد تک بچت کی جا سکے دراسل وہ بجلی کی بچت کرنے کا نہیں بلکہ بل کی بچت کرنے کا کہتے ہیں ظاہر ہے مہنگائی کے دور میں بل کم کرنے سے اچھا کوئی بچت کا طریقہ نظر نہیں اتا۔

آج ہماری ویب میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں پانی کی موٹر کے ذریعے بجلی کو کم کرنے کے چند مفید مشورے جن پر عمل کرکے آپ بھی اپنے بجلی کے بل کو کم کرسکتے ہیں۔

٭ سب سے زیادہ بجلی کا بل موٹر کی وجہ سے اس صورت میں آتا ہے جبکہ بار بار موٹر چلائی جائے، اکثر گھروں میں بچے ایسی حرکت کر دیتے ہیں کہ تھوڑا سا پانی کم ہوا فوراً موٹر چلا دی یا پھر مذاق میں ہی چلا دیتے ہیں جس سے موٹر کو جھٹکا بھی لگتا ہے اور بل بھی زیادہ ہوتا ہے۔ مناسب ہے کہ پانی کی موٹر کو صبح اٹھتے ہی چلائیں اور 1 گھنٹے سے زیادہ نہ چلائیں۔

٭ ہر ہفتے پای کی موٹر کی صفائی کریں اس کے اطراف اگر مٹی لگی ہے تو اس کو صاف کریں، موٹر پر تیل یا گریس وغیرہ لگائیے اس کے پہیوں کو صاف کریں تاکہ موٹر کے اندر اس کے اوپری پرزوں میں گندگی یا مٹی نہ جمے۔،

٭ دن میں 1 گھنٹے موٹر چلائیں او جب دیکھیں کہ پانی ختم ہونے والا ہے اس وقت چلائیں اور کوشش کریں کہ جس وقت موٹر چل رہی ہو پانی کا استعمال کم کریں تاکہ موٹر جلدی بھر جائے اور بجلی کے اضافی یونٹس خرچ ہونے سے بچ سکیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts