کراچی کی عوام گرمی سے بے حال ۔۔ جانیے محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کب تک گرم رہنے کی پیشگوئی کر دی؟

image

خبر کے مطابق شہر قائد میں 14 سے 16 ستمبر کے دوران ایک بار پھر گرم ہواؤں کا راج ہوگا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند روز کیلئے کراچی کا موسم شدید گرام رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق 14 سے 16 ستمبر تک کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کی واجہ سے درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ تاہم ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے کراچی میں 16 سے 18 ستمبر تک بارشوں کا امکان بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت ہوا کا کم دباؤ راجستان پر موجود ہے جبکہ ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن چکا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.