آئے دن سوشل میڈیا پر شادی بیاہ کے موقع پر دلہا دلہن کی طرح طرح کی ویڈیوز سامنے آرہی ہوتی ہیں۔ کسی میں دلہن اپنے پسندیدہ گانا نہ چلانے پر ہال میں جانے سے انکار کر دیتی ہے۔ کبھی دلہا دلہن اسٹیج پر پش اپس لگانے کا مقابلہ شروع کر دیتے ہیں۔
تاہم آج ہم آپ کو ایک اور ایسی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے جو کہ آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اپنے شادی کے اسٹیج پر بیٹھے اپنے آفس کا کام کررہی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عروسی لباس میں ملبوس خاتون لیپ ٹاپ اور فون پر آفس کے کام میں اتنا مصروف ہے کہ اس نے اپنے ساتھ بیٹھنے والے دلہا پر بھی دھیان نہ دیا۔
جبکہ کہا جارہا ہے کہ دلہن کو اپنے باس کی کال موصول ہوئی تھی۔ جس پر آفس کا کچھ ضروری کام کرنا پڑا تھا۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلہن کے اس عمل کو سراہ جارہا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو ایک سال قبل ریکارڈ کی گئی تھی، جو
کہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مذکورہ ویڈیو بھارت کے کسی علاقے کی ہے۔