ٹھٹہ حادثہ: دھان کی کٹائی سے لوٹنے والے 6 محنت کش کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

image

ٹھٹہ کے علاقے پیر جو گوٹھ کے قریب ایک دردناک حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی سڑک کے قریب سے گزرتی بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکامات کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد دھان کی کٹائی کا کام ختم کرنے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہو کر اپنے گاؤں واپس لوٹ رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور بجلی کی زد میں آ کر زخمی ہونے والے 2 افراد کو فوری طبی امداد کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کردیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو بھی ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US