کراچی: فشری مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 5 زخمی

image

کراچی میں ڈاکس تھانے کی حدود فشری مارکیٹ کے اندر آپسی جھگڑے کے دوران شدید فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ زیب الحسن ولد شیرزاد جاں بحق، جبکہ گلزار، خورشید انور، امان اللہ، نوشیروان اور سہیل خان نامی 5 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد جاں بحق شخص اور تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی تنازع کا نتیجہ ہے اور فائرنگ کے ذمہ داروں کی نشاندہی کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US