غزہ میں زیتون کے علاقے میں 70 بچوں سمیت 100 فلسطینی شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کردی گئی۔
میتیں حالیہ دنوں میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے گھروں کے ملبے سے نکالی گئی تھیں۔ جنازے میں متاثرہ خاندانوں کے افراد سمیت ہزاروں فلسطینیوں، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
جنازے کے موقع پر غزہ سول ڈیفنس کے اہلکاروں، متاثرہ خاندانوں کے نمائندوں اور دیگر سماجی شخصیات نے تعزیتی خطاب بھی کیے۔جس کے بعد شہدا کو الاحلی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق امدادی ٹیمیں ملبے سے اب تک تقریباً 900 لاشیں نکال چکی ہیں جبکہ ہزاروں افراد کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔