یہ شخص دن میں صرف آدھا گھنٹہ سوتا ہے ۔۔ جانیے یہ آدمی کیسے اتنا کم سوتا ہے اور ایسا کتنے سالوں سے کررہا ہے؟

image

کہتے ہیں نیند ایک ایسی چیز ہے جو سولی پر بھی آجاتی ہے۔ لیکن ڈاکٹرز کے مطابق اچھی صحت کیلئے عام انسان کو کم سے کم 8 گھنٹے کی نیند کرنی چاہیے۔ جبکہ ہمیں اگر موقع ملے تو ہم پورا دن بھی سوتے ہوئے گزار دیں گے۔ تاہم دنیا میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جو کئی سالوں سے صرف آدھے گھنٹے کی نیند کررہا ہے۔

جاپان سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ دیسوکی حوری (Daisuke Hori) نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ 12 سالوں سے روزانہ صرف آدھے گھنٹے کی نیند کررہے ہیں۔

حوری کے مطابق وہ پہلے 8 گھنٹے سویا کرتے تھے اور 16 گھنٹے کام کیا کرتے تھے لیکن اس عادت کی وجہ سے وہ سب کچھ حاصل نہیں کر سکتے تھے جو کہ وہ ایک دن میں حاصل کرنا چاہتے تھے۔ اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ صرف دن میں آدھا گھنٹہ ہی سو کر گزارے گے۔

اس کے علاوہ حوری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی روزانہ کی نیند کو کم کرنے کے بعد وہ ایک صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ جبکہ کم سونے کی وجہ حوری کے مطابق انہیں تھکاوٹ بھی محسوس نہیں ہوتی ہے۔

حوری کے اس دعوے کی تصدیق کیلئے انہوں نے ایک ٹی وی چینل کے عملے کو اپنے ساتھ تین دن گزارنے کی دعوت دی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ صرف آدھا گھنٹہ ہی سوتے ہیں۔ جبکہ ٹی وی چینل کے عملے نے اس بات کی تصدیق کی کہ حوری دن میں آدھا گھنٹہ نیند کرتے ہیں۔

البتہ ہم اپنے پڑھنے والوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اچھی صحت کیلئے دن میں کم سے کم 6 سے 9 گھنٹے کی نیند کرنی چاہیے۔ تاہم جلدی سونا اور صبح سویرے اُٹھ کر ورزش کرنے کو ایک اچھی اور صحت مند عادت بنائی جاسکتی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.