1 سال میں سندھی سیکھ لی ۔۔ سندھی زبان بولنے والا یہ انگریز ہیرو کون ہے؟ جانیے حیران کن کہانی

image

پاکستان وہ ملک ہے جہاں گورے اپنا ملک چھوڑ کر آجاتے ہیں بلکل اسی طرح آج ہم آپکو سٹیو نامی ایک ایسے گورے سے ملوانے جا رہے ہیں جو اپناگھر، خاندان اور آرام کی زندگی کو چھوڑ کر اندرون سندھ کے علاقے خیر پور میں آکر بس گئے ہیں، یہاں یہ ایک سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور ٹیچر ہیں اور بچوں کو انگریزی پڑھاتے ہیں۔

آج سے 10 سال قبل یہ برطانوی ریاست ویلز سے سندھ کی مہمان نوازی سے متاثر ہو گئے تھے۔ دراصل یہ ایک سیاح کے طور پر یہاں آئے اور واپس نہیں گئے۔اسکول کے کاموں سے فارغ ہو کر کارپینٹر کا کام بھی کرتے ہیں جس اس کام سے انکا زہن ترو تازہ ہو جاتا ہے صرف زہن نہیں بلکہ جسمانی ورزش بھی ہو جاتی ہے کیونکہ کارپینٹر کے کام میں پورا جسم ہے حرکت میں ہوتا ہے۔

بچے بھی یہ کارپینٹر کا ہنر سیکھنے ان کے پاس آجاتے ہیں اور اسکول کا تمام ٹوٹا پھوٹا سامان استاد اور بچے مل کر صحیح کرتے ہیں اس کے علاوہ اپنے لیے بھی یہ کئی سامان تیار کرتے ہیں اور اسے پھر مارکیٹ میں بیچ دیتے ہیں ۔تمام علاقے والے اپنے بچوں کے روشن مستقبل کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں اور سٹیو کی دل سے قدر کرتے ہیں۔

یہ بہت دل لگا کر سندھ کی ترقی کی کوشش کر رہے ہیں بچوں کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کروا رہے ہیں ۔سٹیو نامی یہ برطانوی شہری بچوں کو مختلف قسم کے سرکاری و نجی اداروں میں نوکری حاصل کرنے کیلئے بھی ٹیسٹ کی تیاری کرواتے ہیں۔

مزید یہ کہ سٹیو نے کہا کہ میں جب یہاں آیا تو مجھے سندھی نہیں آتی تھی اور خصوصاََ عید والے دن یا پھر چھوٹی والے دن مجھے گھر کھانے پر لے جاتے تو وہاں سب سندھی زبان بولتے اور مجھے یہ سمجھ نہیں اتی تھی تو میں نے سوچا کہ اگلے سال تک میں پوری سندھی زبان سیکھ لوں گا اور ایس اہی ہوا آج مجھے پوری سندھی زبان آتی ہے اور کوئی یقین ہی نہیں کر سکتا کہ میں سندھی نہیں۔

یہاں یہ واضح کر دینا بہت ضروری ہے کہ انہوں نے کہا پاکستان میں اور خصوصاََ سندھ میں سیاحت کافی فروغ پا سکتی ہے لیکن افسوس یہاں آنے کا بہت کم رحجان ہے۔اور کہا کہ پاکستان ایک بہت اچھا اور پرسکون ملک ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.