یہ لوگ جلد ہی دولت مند بن سکتے ہیں ۔۔ کوئی ایک نمبر چُن لیں اور جانیئے اپنے متعلق کچھ چند راز جو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے

image

زندگی جینے کے لئے انسان دن بھر بڑی محنت کرتا ہے اور اس کے ساتھ کچھ ایسی شارٹ کٹ ٹرپس بھی اپناتا ہے، لیکن وہیں کچھ قدرتی چیزیں بھی اس کا ساتھ دیتی ہیں اور اس کی زندگی سے متعلق کچھ راز بھی عیاں کرتی ہیں، جیسے بائیں ہاتھ سے لکھنے والے خوش نصیب سمجھے جاتے ہیں اور کہیں نہ کہیں یہ سائیکلوجی بھی کام کرتی ہے۔ ایسے ہی کچھ نمبروں کا علم یا نمبروں کی پسندیدگی بھی انسانی راز سے متعلق بتا دیتی ہے۔ آج ہم آپ کو آپ کی پسند کے نمبر سے متعلق بتائیں گے کہ وہ کیا کہتا ہے؟

٭ نمبر 1:

یہ جلد ہی امیر ہونے والے ہیں، ان کے پاس کسی نہ کسی ذرائع سے پیسے آسکتے ہیں، ہوسکتا ہے کسی نے ان سے کوئی ادھار لیا ہوگا جو یقیناً اب ان کو واپس کرنے والے ہیں۔

٭ نمبر 2:

ان کا ہمسفر ملنے کی امیدیں جلد ہی پوری ہونے والی ہیں۔ یہ لوگ جلد شادی یا منگنی کرسکتے ہیں۔

٭ نمبر 3:

ان کا ذہن بہت تیز کام کرنے لگا ہے، اب یہ یقیناً امتحان میں بڑی کامیابی حاصل کرنے جا رہے ہیں ان کو چاہیئے کہ یہ دن رات خوب محنت کریں۔

٭ نمبر 4:

ان کو شاید بیماری ہوسکتی ہے، چاہے وہ نزلہ زکام ہو یا کوئی اور تکلیف، لہٰذا بدلتا ہوا موسم ہے اپنا خیال رکھیئے۔

٭ نمبر 5:

ان کو جلد ہی کوئی نیا تحفہ ملنے والا ہے، اس لئے تیار رہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کے بچپن کی خواہش بھی پوری ہو جائے ۔

٭ نمبر 6:

کیا پتہ آپ کی لاٹری نکل آئے وہ کسی بھی صورت میں ہوسکتی ہے، دفتری انعام ہو یا کوئی اہم دستاویز ہاتھ لگ جائیں۔ اب دیر نہ کریں جلد ہی محتاط ہو جائیں۔

٭ نمبر 7:

آپ جلد ہی کسی دھوکے کا شکار ہوسکتے ہیں، اردگرد کے لوگوں کے ساتھ محتاط رہیں کیا معلوم کیا ہوجائے ۔

٭ نمبر 8:

آپ سادہ طبیعت کے مالک ہیں، لوگوں کو آپ کی دوستی پر ناز ہے، لیکن لوگوں کو پہچاننے میں دیر نہ کریں۔

٭ نمبر 9:

کسی سے زبردستی فائدہ اٹھانے کا نہ سوچیئے، کسی کی محنت اور کامیابی سے بغض نہ کریں بلکہ خوشی سے سب کو آگے بڑھنے دیں۔

٭ نمبر 0:

آپ کی حاضر دماغی آپ کو تکلیف پہنچا سکتی ہے، ہر کسی کو جواب دینے سے پہلے ردِعمل کا بھی سوچا کریں۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.