دل کی بیماری ہوسکتی ہے ۔۔ وٹامن ڈی کی کمی نوجوان میں کونسی بیماریاں پیدا کر دیتی ہیں؟

image

وٹامن ڈی انسانی صحت کیلئے ایک اہم ترین جزو ہوتا ہے۔ تاہم حالیہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ خاص طور پر نوجوان میں وٹامن ڈی کی کمی نظر آئی ہے۔ آرتروپیتھک ڈاکٹر پرویز انجم کا کہنا ہے کہ، آج کل اکثر و بیشتر دیکھا گیا ہے کہ نوجوان میں وٹامن ڈی خطرناک حد تک کم ہوتی جارہی ہیں۔ جو کہ قوتِ مدافعت کیلئے نقصان کا باعث بنتی ہے۔

جبکہ ایک تحقیقی کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی کے باعث نوجوان میں جارحانہ رویے اور صحت کے متعلق دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ڈاکٹرز بتاتے ہیں کہ انسانی جسم کیلئے وٹامن ڈی کی کمی آسٹیوپوروسس اور گٹھیا کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن ڈی کی کمی کے شکار نوجوان میں ڈپریشن سمیت دیگر ذہنی بیماریوں کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ وٹامن ڈی سے انسانی جسم میں پٹھوں کی مضبوطی اور سوجن کو کم کرنا شامل ہیں۔ تاہم وٹامن کی کمی سے دل کی بیماریوں سمیت کینسر ہونا، موسمی بیماریوں سے متاثر ہونا، ذہنی بیماریاں وغیرہ کا سبب بنتی ہے۔

وٹامن ڈی کیسے حاصل کیا جائے؟

ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی حاصل کرنے کیلئے، سب سے بہترین عمل روز صبح سورج کی روشنی حاصل کرنا ہے۔ جبکہ یہ مختلف کھانوں سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ جن میں مچھلی، انڈے اور دودھ کی مصنوعات شامل ہیں۔ تاہم کھانے کی چیزوں سے بہت کم مقدار میں وٹامن ڈی مہیا ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ دستیاب وٹامن ڈی کی گولیاں استعمال کریں تاکہ اس کی کمی کا سامنا نہ ہو البتہ اس کے لیے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لیں۔

تاہم ڈاکٹرز وٹامن ڈی سے بھرپور اشیا کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ جن میں انڈے اور مچھلی سرفہرست ہے، اسی طرح سورج کی روشنی لینا، صحت مند وزن برقرار رکھنا، باقاعدگی سے ورزش کرنا، اپنی صحت کی نگرانی کرنا اور بروقت ڈاکٹر سے رجوع کرنا، خاص طور پر نوجوانوں کا، کیونکہ وہ وٹامن ڈی کی کمی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts