ہمارے ہاں بچپن میں ہی بچیوں کے کان چھدوا دیئے جاتے ہیں جس کی وجہ شاید ہماری ثقافت بھی ہے اور آج کل تو طرح طرح کے کان چھدوائے جا رہے ہیں یعنی کوئی 2 کان چھیدوا رہا ہے تو کوئی 3 یا 4 اور کچھ خواتین تو کان کی لو بھی چھیدواتی ہیں کچھ کو اچھا لگتا ہے کہ وہ راک پائرسنگ کروائیں یعنی کان کے اوپر کا وہ حصہ جو گول ہوتا ہے اس کو چھدوائیں۔
ہم آپ کو پہلے بھی کان اور ناک چھدوانے کے فائدے تو بتا چکے ہیں آج ہم آپ کو راک پائرسنگ کے فائدے بھی بتاتے ہیں جو جان کر لڑکیاں یہ شوق سے کروائیں گی۔
فائدے:
٭ یہ جگہ دراصل ایک پریشر پوائنٹ ہے جس کی وجہ سے کمر درد میں کمی لائی جاسکتی ہے اور وہ خواتین جن کو کمر کے درد کی شکایت معمول سے زیادہ ہوتی ہے وہ اس جگہ کان چھدوائیں اور فائدہ اٹھائیں۔
٭ یہ ڈپریشن میں کمی کا بھی باعث ہے اور آپ کو اس سے یقیناً فائدہ اس صورت ہوگا جب آپ اس جگہ پر پریشر دیں گی۔
٭ دردِ شقیقہ کے کئی علاج ہیں جن میں سے ایک علاج یہ بھی ہے کیونکہ یہاں ریلکسنگ رگیں گزرتی ہیں جن کو بآسانی اس درد کی کمی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
٭ کچھ لوگوں کی رگیں کھنچ جاتی ہیں اور اعصابی کمزوری سے بچنے کے لئے باہر کے ممالک میں ڈاکٹر یہاں چھدوانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
٭ دماغی بیماریوں میں کمی اور بینائی تیز کرنے کی ایک وجہ کان چھدوانا بھی ہے۔
٭ کان چھدوانا سماعت کو بھی بہتر کرتا ہے۔ کم عمری میں کان چھدوانا بڑی عمر میں کانوں میں بھنبھناہٹ اور سرسراہٹ محسوس ہونے کے مرض سے بچاتا ہے۔
٭ ماہواری کے عمل میں بہتری اور تولیدی نظام کو صحت مند رکھنے کے لئے کان چھدوانا بہت ضروری ہے۔