چند روپے کی یہ چیز خون کی کمی کو پورا کردے گی ۔۔ جانیے 5 ایسی غذائیں جو جسم میں خون کی کمی کو پورا کرتی ہیں

image

آج کل اچھی غذا نہ لینے کی وجہ سے بچے بڑے خون کی کمی کا شکار ہو رہے ہیں اور آگے چل کر بڑی بیماریوں کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔

اس بیماری میں خون کے صحت مند سرخ خلیات میں ہیمو گلوبن کی کمی ہوجاتی ہے جو جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن پہنچاتے ہیں، ہیموگلوبن اسے کہتے ہیں جو خون کو سرخ رنگ دیتا ہے۔

یعنی جسم کو خون کی کمی سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ ہیموگلوبن کی سطح کو مناسب حد تک برقرار رکھا جاسکے، کیونکہ اس کی کمی شدید تھکاوٹ اور کمزوری کے ساتھ ساتھ اینمیا کا شکار بنا سکتی ہے۔

آج ہم چند ایسی غذاؤں کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو آپ کو اس مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

1- کشمش

کشمش ایک بہت ہی زبردست میوہ ہے جو آئرن سے بھرپور ہوتی ہے۔ کسمش کا استعمال اکثر میٹھی ڈشز میں کیا جاتا ہےاور اس کو دہی میں شامل کر کے بھی کھاتے ہیں۔ تاہم شوگر کے مریضوں کشمش کے زیادہ استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔

2- انار

انار کس کو پسند نہیں ہوتا، یہ ایک بہت ہی ذائقے دار پھل ہوتا ہے اور اس کے بے شمار طبی فوائد بھی موجود ہیں۔ انار بھی ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مددگار پھل ہے

3- تربوز

نہ صرف جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے بلکہ جسم میں موثر طریقے سے ہیموگلوبن کی سطح کو بھی برقرار رکھتا ہے۔

4- پالک

پالک ایک ایسی سبزی ہے جو جسم کو مضبوط بناتی ہے۔ اس سبزی میں آئرن موجود ہوتا ہے اور اس سبزی کے استعمال سے خون بھی بڑھتا ہے۔

5- کھجور

کھجور بے وقت کھانے کی لت پر قابو پانے میں مدد دینے والا موثر ذریعہ ہے جبکہ یہ آئرن کی سطح بھی بڑھاتی ہے۔ اس کے حوالے سے بھی ذیابیطس کے مریضوں کو احتیاط کی ضرورت ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts