بیٹی کی پیدائش پر فیس نہیں لیتا کیونکہ میری بیٹی مر گئی تھی ۔۔ ایسا ڈاکٹر جو فری میں علاج کرتا ہے، جانیئے یہ کون ہے؟

image

بیٹی کی پیدائش پر والد کی خوشی سب سے زیادہ ہوتی ہے کیونکہ بیٹیاں باپ کے دلوں پر راج کرتی ہیں، لیکن جن کو بیٹی پیدا ہونے کے بعد بھی بیٹی کی خوشی نہ ہو ان سے بڑھ کر ان کا دکھ کوئی نہیں سمجھ سکتا، ایسے ہی ایک ڈاکٹر کی کہانی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، مگر وہ اس کی خوشی نہ دیکھ سکا کیونکہ بیٹی ماں کے پیٹ میں ہی مر گئی تھی۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر گنیش راکھ کو بیٹی کی بہت خواہش تھی، مگر جب ان کی بیوی کی ڈیلیوری ہونے والی تھی تو یہ مالی مسائل کا شکار تھے، ان کی بیوی کی حالت اچانک بگڑگئی تھی اور ڈاکٹر نے اپنی فیس کے ساتھ آپریشن کی فیس جمع کروانے کے لئے کہا، ان کو پیسے بھرنے میں تھوڑی دیر ہوگئی اور ان کی بچی ماں کے پیٹ میں ہی مرگئی، جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ جب کوئی حاملہ خاتون ان کے پاس آئے گی اور وہ بیٹی کو جنم دے گی تو اس سے کوئی روپیہ پیسہ نہیں لیں گے،

یہی وجہ ہے کہ 33 سالہ ڈاکٹر گنیش گذشتہ 5 سالوں سے اب تک 432 سے زائد بیٹیوں کی پیدائش فری میں کروا چکے ہیں اور پیدائش کے بعد یہ خود بھی والدین کو مٹھائی کھلاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ: '' مجھے اپنی بیٹی کی خوشی منانے کا موقع تو نہ ملا، لیکن میں دوسروں کی بیٹیوں کی خوشیوں کو منانے میں ان کی مدد ضررو کرتا ہوں۔ ''


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.