مہنگا پیٹرول ڈلوانے کے بعد بھی جلدی اُڑ جاتا ہے؟ کم پیسوں میں زیادہ پیٹرول ڈلوانے کی ٹپس جو پیٹرول مالکان ہمیشہ راز رکھتے ہیں

image

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ حال ہی میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کر پارہی اور وہیں پیٹرول کے بڑھتے نرخوں نے عوام الناس کی کمر توڑ کر دکھ دی ہے۔

ایسا شاید پہلی بار ہی دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک ہی ماہ کے اندر پیٹرول کی قیمت میں دو بار اضافہ ہوا۔ ایسے میں عوام کیا کرے؟

Hamariweb.com آج پاکستانی عوام کی اس پہاڑ جیسی پریشانی میں کچھ کمی لانے میں مدد کر سکتی ہے۔

بہت سے افراد کو شکایت ہوتی ہے کہ ان کا پیٹرول تیزی سے خرچ ہورہا ہے جس سے ان کا نقصان بھی ہوتا ہے۔

لیکن یہاں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ آج ہم کو چند پیٹرول بچانے کی ٹپس سے آغاہ کرنے جا رہے ہیں جو آپ کے لیے انتہائی مفید اور کارآمد ثابت ہوں گی۔

1- اگر آپ کسی دور کے سفر پر جانے کے لیے روانہ ہورہے ہیں تواس کے لیے آپ نے ایک اہم چیز کا لازمی خیال رکھنا ہے۔آپ نے کرنا یہ ہے کہ پیٹرول ہمیشہ آپ نے صبح 6 بجے سے پہلے بھروانا ہے کیونکہ اس کے پیچھے ایک خاص وجہ پوشیدہ ہے جس کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے۔

دراصل صبح 6 بجے کے بعد سورج طلوع ہوجاتا ہے اس لیے سورج کی تپش سے پیٹرول پھیلنا شروع ہوجاتا ہے۔ یہ وہ اہم راز ہے جس کے بارے میں پیٹرول مالکان شہریوں سے راز رکھتے ہیں۔ کیونکہ اس سے پیٹرول کی کثافت بھی کم ہوجاتی ہے۔ جس کے باعث آپ کے اتنے ہی پیسوں میں کم پیٹرول ملتا ہے۔

2- ایک ہی رفتار میں بائیک چلانا پیٹرول بچا سکتا ہے، ورنہ کبھی رفتار بڑھانا کبھی گھٹانا، اس کا براہ راست اثر موٹرسائیکل کے انجن پر پڑتا ہے جس کی وجہ سے بائیک پیٹرول زیادہ پینا شروع کردیتی ہے۔ لہٰذا بائیک چلاتے ہوئے اس بات کا خیال لازمی رکھیں۔

3- گئیرنگ بار بار گئیر تبدیل کرنا اور ایکسیلیٹر اور کلچ کو دبانا پیٹرول ضائع ہونے کا سبب بنتا ہے۔ کوشش کریں کہ اس چیز سے گریز کریں تاکہ آپ کے پیسوں کی بچت ہو سکے۔

4- بریک پیڈل بریک کو بار بار دبانے سے پرہیز کریں، ورنہ انجن پر فرق پڑتا ہے اور اس سے بائیک پیٹرول زیادہ پیتی ہے۔

5- بایئک چلانے والے افراد لو اس بات کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیئے کہ ائیر فلٹر کو بلاک ہونے سے روکیں، اس سے آپ کی بائیک خراب بھی ہو سکتی ہے اور پیٹرول بھی ضائع ہو سکتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.