میرے 6 بچے مرگئے لیکن ان کی ماں کو صرف 2 بچوں کی موت کا بتایا ۔۔ ماں کے ہاں ایک ساتھ پیدا ہونے والے 7 بچوں میں سے 6 بچے کیسے ہلاک ہوئے؟

image

ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 7 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جس پر پوری قوم حیران بھی تھی مگر عداگو بھی تھے کہ اللہ زندگی دے، اس وقت ڈاکٹروں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بچے بالکل صحت مند ہیں لیکن اب ایک بُری خبر سامنے آ رہی ہے کیونکہ ان 7 میں سے 6 بچے مرگئے ہیں اور ایک معصوم ننھا بچہ وینٹی لیٹر پر ہے۔

بچوں کا باپ غم سے نڈھال ہے، قاری یار محمد کہتے ہیں کہ: '' بچے جب پیدا ہوئے تھے تو اس وقت ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ 5 بچوں کو وینٹیلیٹر کے بغیر رکھا گیا ہے اور وہ بالکل نارمل ہیں، جس بچے کو پہلے دن سے وینٹیلیڑ پر رکھا گیا ہے وہ آج بھی ویلنٹیلیڑ پر ہی ہے۔ بچوں کی پیدائش کے 24 گھنٹے بعد ایک بچہ دم توڑ گیا تھا۔ اس کے چند گھنٹوں بعد دوسرا بچہ، اس کے بعد ایک ہی رات میں تین بچے ہلاک ہوئے تھے۔ بچوں کی ماں کو ہم نے صرف دو بچوں کی موت کا بتایا ہے ، اس کو ابھی یہ نہیں پتہ کہ اب صرف ایک ہی بچہ زندہ ہے۔ ’ہم خُدا اور رسول کا واسطہ دیتے ہیں کہ ہمیں سچ بتایا جائے کہ بچوں کے ساتھ کیا ہوا ہے اور جو بچہ زندہ بچا ہوا ہےاس کو ٹھیک کیسے کیا جائے گا، کیا حکمتِ عملی ہوگی؟ ''

والد نے مذید کہا کہ: '' جب صرف دو بچے زندہ دیکھے تو ہم لوگوں نے شور شرابہ ڈالا تو کہا گیا کہ بچوں کو پمز اسلام آباد پہنچایا جا رہا ہے۔ ہم لوگ پمز اسلام جانے کی تیاری کر رہے تھے تو دوبارہ بتایا کہ بچوں کو ایبٹ آباد کے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔ کوئی ہمیں حقیقت نہیں بتا رہا ہے آخر ایسا کیا ہے جو والدین سے ہی چھپایا جا رہا ہے۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے نرسری وارڈ کے ڈاکٹر اکرام کا کہنا ہے کہ: '' پاکستان میں ایسے بچوں کی پیدائش کی شرح کم ہے اور ان کا علاج بھی کم ہی ہوتا ہے اس لئے ایسے بچوں کی پیدائش کے بعد موت کا نقصان زیادہ ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ بچہ دانی میں ایک ہی بچےکو غذا مل سکتی ہے یا پھر اگر اس سے زائد بچے ہوں تو وہ مکمل طور پر غذا نہیں لے پاتے جس سے بچے مرسکتے ہیں ارو یہی اس کیس میں بھی ہوسکتا ہے البتہ مذید کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔''
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.