اُڑنے والی موٹرسائیکل کیسی دکھتی ہے، جانیئے یہ کب اور کہاں ملے گی؟

image

موٹر سائیکل کو غریب کی سواری کہا جاتا ہے ، جس پر نوجوان تو ایسے سوار ہوتے ہیں جیسے کوئی ہوائی جہاز پر بیٹھ کر اُڑ گئے ہوں۔ بڑے بوڑھے تو ان نوجوان رائیڈر کہتے بھی رہتے ہیں موٹرسائیکل نہیں ہوائی جہاز چلاتے ہو۔ بالکل اب ایسا ہی ہوگا کیونکہ ٹیکنالوجی ایڈوانسمنٹ کی دُنیا میں اُڑنے والی موٹرسائیکل بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔

اب ٹریفک جیم میں پھنسنے کی پریشانی لاحق نہیں ہوگی کیونکہ یہ اڑنے والی موٹرسائیکل آپ کو 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 40 منٹ تک 100 کلوگرام وزن کے ساتھ سفر کرنے میں مدد دے گی۔

قیمت کتنی ہے؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس اُڑنے والی موٹرسائیکل کو خریدنے کے لئے آپ کو پاکستانی 11 کروڑ، 66 لاکھ، 58 ہزار 3 سو 52 روپے درکار ہیں۔

کمپنی کون سی ہے؟

اُڑنے والی موٹرسائیکل کو جاپانی کمپنی اے ایل آئی ٹیکنالوجی نے ''ایکس ٹوریسمو'' نامی ہوور بائیک تیار کی ہے جس کو 27روان برس اگست میں لانچ کیا گیا تھا مگر اب اکتوبر کو فروخت کے لئے رونما کیا گیا ہے۔

بیٹریاں کتنی ہیں؟

''ایکس ٹوریسمو'' ہوور ہائبریڈ بائیک میں 4 بیٹریاں لگائی گئی ہیں جس کی مدد سے وہ اُڑنے میں مدد دیں گی۔

پروپیلر کتنے؟

اس اُڑتی ہوئی بائیک کے 6 پروپیلر ہیں، جس میں سے 2 آگے کے پہیوں کے پاس اور 4 پیچھے کی جانب ہیں جو اس کو اُڑنے کے ساتھ توازن برقرار رکھنے میں مدد دیں گے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts