یہ کونسی سبزی ہے ؟ جانیے اس کو کھانے کے 5 ایسے فائدے جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

image

شکر قندی میٹھی سبزی ہے جس کا استعمال سردیوں کے موسم میں ہر گھر میں کیا جاتا ہے۔ شکر قندی میں صحت کا خزانہ موجود ہے جس کی افادیت سے ہر کوئی واقف نہیں۔

شکر قندی ناصرف مختلف سائز، اقسام بلکہ مختلف رنگوں مثلاً نارنجی،سفید، بھورے اور جامنی رنگ میں پائی جاتی ہے۔اس کی ہر قسم وٹامن، منرلز، اینٹی آکسیڈنٹس اورفائبر پر مشتمل ہوتی ہے۔

شکر قندی مختلف موذی بیماریوں سے مقابلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جس کے بارے میں آج ہم جانیں گے۔

1- سوئٹ پوٹیٹو کے نام سے مشہور یہ میٹھی سبزی نزلہ ، ذکام ، کھانسی سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ شکر قندی پٹّھوں کی مضبوطی میں‌ بھی مدد دیتی ہے۔

2- ذائقے میں مزیدارشکر قندی دماغ کے لیے فائدہ مند ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں‌ کہ اس موسم میں‌ خاص طور پر بچّوں‌ کو ضرور شکر قندی کھلانی چاہیے۔

3- طاقتور میٹھی سبزی کے استعمال سے قوت باہ مضبوط ہوتی ہے ، بشرط یہ کہ اس میں چینی ملا کر کھائی جائے۔

4- شکر قندی میں ایسے متعدد اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو کینسر کے خلاف مزاحمت کا کام سرانجام دیتے ہیں۔ اینتھوسیانن، اینٹی آکسیڈنٹس کا وہ گروپ ہے جو جامنی رنگ کی شکر قندی میں پایا جاتا ہے۔ اس گروپ کو ایک مطالعے کے ذریعے کچھ مخصوص طرح کے کینسر (مثلاًآنتوں کا کینسر ، چھاتی کا کینسر اور مثانے کا کینسر) کے خلیوں کی نشوونما کم کرنے کے حوالے سے استعمال کیا گیا تھا۔

5- شکر قندی میں موجود وٹامن اے بینائی کو تیز کرتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts