گراؤنڈ دیکھنے گیا تو گراؤنڈ مین نے تھپڑ مار کر باہر نکال دیا اور پھر۔۔

image

ورلڈ ٹی20 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے محمد رضوان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ گراؤنڈ دیکھنے گیا تھا تو گراؤنڈ مین نے تھپڑ مار کر باہر نکال دیا تھا۔

انٹرویو میں محمد رضوان نے اپنے کرکٹ کے شوق کے بارے میں بتایا کہ میں نہ تو امیر خاندان سے اور نہ غریب خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔ جبکہ میں ایک مڈل کلاس خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔ اس وقت میرے پاس کرکٹ کھیلنے کا سامان بھی نہیں ہوتا تھا۔

رضوان نے بتایا کہ چھوٹا تھا تب کرکٹ گراؤنڈ دیکھنے چلا گیا تھا، گراؤنڈ مین نے مجھے دیکھ کر پوچھا یہاں کیا کرنے آئے ہو، میں نے کہا کہ گراؤنڈ دیکھنے آیا ہوں۔ اس پر گراؤنڈ مین نے تھپڑ مار کر باہر نکال دیا تھا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے بتایا کہ میرے پاس صرف ٹوئٹر آفیشل اکاؤنٹ ہے۔ میرے پاس فیس بک یا کسی اور سوشل میڈیا کا اکاؤنٹ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہی وجہ ہے جب وزڈن کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا تو انہیں کسی اور کھلاڑی نے اگاہ کیا تھا۔

رضوان نے کہا کہ میڈیا کے متعلق کوئی بات ہوتی ہے میڈیا مینیجر ابرہیم مجھ تک پہنچاتے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.