یہ تو اسٹیکر بن گیا ۔۔ اب واٹس ایپ پر اپنی پسند کی تصویر کا اسٹیکر بنانے کا فیچر متعارف، جانیئے یہ کیسے ہوگا؟

image

واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کو متعارف کروایا ہے۔ جس سے آپ اپنی مرضی کی تصویر کا اسٹیکر بنا سکتے ہیں۔ پہلے آپ کسی دوست کو اسٹیکر بھیجنے کے لئے اس کو گوگل سرچ کرتے تھے یا پھر مزاحیہ منہ بنا کر اپنی تصویر کھینچتے اور پھر بھیجتے تھے لیکن اب آپ بس اپنی تصویر کھینچیں، اس کو اس فیچر پر رکھیں اور اسٹیکر بنا کر بھیج دیں۔ یہ فیچر اس وقت صرف کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر موجود ہے۔ اس کے لئے آپ واٹس ایپ کو ڈیسک ٹاپ پر استعمال کریں۔

بھیجنے کا طریقہ:

سب سے پہلے اپنی پسند کی تصویر کو پی سی میں محفوظ کرلیں۔

اب جس شخص کو بھیجنی ہے اس کی چیٹ آن کریں۔

پھر چیٹ کی اٹیچمنٹ میں جائیں، یعنی جہاں سے آپ تصاویر بھیجنے کے لئے کلک کرتے ہیں اس کو کلک کریں۔

یہاں آپ غور کریں گے کہ ایک اضافی آپشن نظر آئے گا۔ پھر تصویر کے آپشن کے اوپر دیکھیں سٹیکر کا آپشن ہے اس کو کلک کرلیں۔

اب جس تصویر کا سٹیکر بنانا ہے اس کو سیلیکٹ کرلیں۔

پھر آپ بھیج دیں۔

دیکھیئے پسندیدہ تصویر کا سٹیکر بن جائے گا۔

اور اگر سٹیکر پر کچھ لکھنا ہے تو آپ لکھ دیں۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر آئندہ ہفتے سے بیٹا ورژن صارفین استعمال کرسکیں گے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts