پیدا ہونے والے بچوں کے پہلی بار کاٹے گئے بالوں کا کیا کرنا چاہئیے؟ جانیں اہم معلومات

image

اکثر نومولود بچوں کی پیدائش کے بعد جب ان کے بال اتروانے کا وقت آتا ہے تو ماں باپ تذبذب کا شکار ہوجاتے ہیں کہ بچے کے بالوں کا کیا کریں۔ نئے ماں باپ بننے والے جوڑے کو یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بچے کے بال مونڈنے کے بعد انھیں جلا دیں، سمندر میں بہا دیں یا سنبھال کے رکھ لیں۔

دارلافتاء کے مطابق۔۔

دارالافتاء کے مطابق “ساتویں دن بال اتروانا مستحب ہے، پہلے دوسرے دن بچہ کو تکلیف ہوسکتی ہے۔ بال کا وزن کرنا کوئی ضروری نہیں بلکہ وزن کا اندازہ کرکے بھی صدقہ کرسکتے ہیں، کیونکہ صدقہ بھی مستحب درجہ کی چیز ہے، نام رکھنا ماں باپ دونوں کا حق ہے، انھیں کے تعلق سے ان کے والدین کو حق پہنچتا ہے۔“

بال رکھنے کا کوئی تصور نہیں ہے

البتہ بچوں کے بال سنبھال کے رکھنے کا اسلام میں نہ کوئی تصور ہے اور نہ ہی ایسی کوئی مثال اسلامی تاریخ میں کبھی سننے کو ملی ہے۔ اس لئے بچے کے بال اتروا کر انھیں اپنے پاس نہیں رکھنا چاہئیے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.