کیا اب ویکسین نہ لگوانے والوں کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی؟ سندھ حکومت نے حکم جاری کردیا

image

سندھ حکومت کی جانب سے عوام کے لیے اہم خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے عوام کو ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو مسجد میں نماز کی ادائیگی سے روک دیا گیا۔

کووڈ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ سرکار نے ایک بار پھر اقدامات کر لیے ہیں، اور این سی او سی کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف ویکسینیڈ افراد کو ہی مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی، جب کہ نماز اور مذہبی اجتماعات میں شرکت کے لئے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

محکمہ داخلہ نے صوبے بھر کی مساجد کو حکم دیا ہے کہ مسجد میں سے کارپٹ ہٹا دیئے جائیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.