خلا میں چہل قدمی کرنے والی یہ پہلی چینی عورت ہیں۔۔۔ دیکھیں خاتون خلاباز کی وہ تصاویر جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں

image

انسانوں نے 60 کی دہائی میں خلائی سفر کا آغاز کیا تھا، جبکہ بدلتے وقت کے ساتھ آج 21 وی صدی میں خلائی سفر کو تجارتی مقصد کیلئے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

آج ہم آپ کو چینی خلاباز خاتون وانگ یاپنگ کی ان تصاویر کے بارے میں بتائیں گے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وانگ یاپنگ خلا میں چہل قدمی کرنے والی پہلی چینی خاتون بن گئی ہیں۔

چھ ماہ جاری رہنے والا اس خلائی سفر کا آغاز 16 اکتوبر کو ہوا تھا۔ وانگ اور ان کے ساتھی خلائی اسٹیشن میں چھ ماہ گزارے گے۔ جسے چین کی تاریخ کا طویل دورانیہ مانا جارہا ہے۔ جبکہ وانگ اور ان کے ساتھیوں نے خلائی اسٹیشن کے مرکزی ماڈیول سے باہر چھ گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔

تاہم سوشل میڈیا پر چینی خلاباز وانگ کی تصاویر شئیر کیں جارہی ہیں، جن میں وہ خلائی اسٹیشن کے اندر تیرتے ہوئے انہیں دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک اور تصویر میں ان کے پاس سیب موجود ہیں، جو کہ خلا میں کشش ثقل نہ ہونے کے باعث ہواؤں میں تیر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ونگ نے چینی افواج میں پائلٹ کے طور خدمات انجام دے چکی ہیں۔ تاہم 2013 میں انہیں خلائی مشن کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts