پھٹی ایڑیوں سے پریشان مرد و خواتین ۔۔ جانئے ڈاکٹر کے بتائے چند بہترین طریقے جن کی مدد سے خشک جلد اور پھٹی ایڑیوں کا علاج گھر بیٹھے کیا جا سکتا ہے

image

سردیوں آتے ہی لوگوں کی جلد خشک ہونا شروع ہوجاتی ہے ایڑیاں پھٹنے لاگ جاتی ہیں جو پیروں کی خوبصورتی کو ماند کرتی ہیں۔

جب موسم سرما میں درجہ حرارت کم ہوتا ہے تو یہ مسئلہ بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں ایڑیوں کی جلد پرتوں کی شکل اختیار کرلیتی ہے اور پھر ایڑیاں پھٹنے کے بعد تکلیف اور عدم اطمینان کا احساس ہوتا ہے۔

آج ہم جانیں گے ڈاکٹر عائشہ سے چند ٹپس جن سے پھٹی ایڑیوں سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر عائشہ نے ہماری ویب کو انٹرویو میں بتایا کہ پھٹی ایڑیوں اور خشک جلد سے بچاؤ کے لیے وٹامن سی کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔ ڈاکٹر عائشہ کے مطابق سردیوں کے آغاز ہوتے ہی ہمیں ان چیزوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ جکرنا چاہئے جن میں پانی زیادہ مقدار میں ہو، جیسے شربت چاہے وہ پھلوں کی شکل میں ہوں یا پھر سبزیوں کی صورت میں ہو۔

انہوں نے بتایا خشک جلد سے بچاؤ کے لیے پیٹرولیم جیلی سب سے کارآمد ہے۔ ڈاکٹر عائشہ کا کہنا تھا پیٹرولیم جیلی کو پھٹی ایڑیوں پر لگائیں اور اچھے سے مالش کریں اس کے بعد موزے پہن لیں تو یہ کام سب سے بہترین ہوگا۔

ایڑیاں پھٹنے سے پریشان خواتین اور مرد خشک جلد اور پھٹی ایڑیوں پر کیسے قابو پا سکتے ہیں، دیکھیے ہماری ویب کی اس ویڈیو میں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts