کسی بھی کھلاڑی کا ہمیشہ سے یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی بڑے کھلاڑی کا ریکارڈ برابر یا توڑ سکے۔ تاہم ممبئی شہر میں پیدا ہونے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی باؤلر اعجاز پٹیل نے بھارتی سابق کرکٹر انیل کمبلے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے باؤلر نے ایک اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کر کے انیل کمبلے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
دوسری جانب کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ میں باؤلر اعجاز پٹیل دنیا کے تیسرے وہ کھلاڑی بن چکے ہیں، جس نے ایک ہی اننگز میں 10 حاصل کی ہیں۔