پاکستان میں پلاسٹک کی بوتلوں کی تعداد حد سے زیادہ تجاوز کر گئی ہے
۔
جس کی وجہ سے معروف مشروبات کے برانڈ کے تعاون سے معاہدہ کیا گیا جسے '' پلاسٹک روڈ پراجیکٹ '' کا نام دیا گیا تھا۔ اب یہ معاہدہ تکمیل کو پہنچ گیا۔ حال ہی میں اسلام آباد میں ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے 10 ٹن پلاسٹک کی بوتلوں سے ایک کلومیٹر طویل سڑک بنا لی گئی ہے۔
پلاسٹک کی بوتلوں سے بنی اس سڑک کا افتتاح وفاقی وزیر شیخ رشید نے کیا۔ پاکستان میں اس طرح کا تجربہ پہلی بار کیا گیا ہے۔ پلاسٹک سے بنی اس سڑک کو ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جا رہا ہے۔ پاکستان سالانہ 55 ارب پلاسٹک بیگ تیار کرتا ہے جس سے ماحول میں بتدریج گندگی پھیل رہی ہے، لیکن اس کامیاب تجربے کے بعد مستقبل میں پاکستان میں کئی اور پلاسٹک کی سڑکیں بنائی جائیں گی۔