گرگٹ کی مختلف رنگ بدلنے کی ویڈیو ۔۔ رنگ بدلنے کا محاورہ تو سنا ہوگا لیکن رنگ بدلتے دیکھا نہ ہو گا، تو اب دیکھ لیجیئے

image

گرگٹ رنگ بدلنے میں دیر نہیں کرتا، جس رنگ کی چیز کے پاس موجود ہو ویسا ہی رنگ اپنا لیتا ہے اور یہ کسی کے ہاتھ میں نہیں آتا۔ دنیا میں بھر گرگٹ کی 160 سے زیادہ اقسام موجود ہیں۔ اس کا قد 0.6 انچ سے لے کر 30 انچ تک ہوتا ہے ۔

گرگٹ اپنی دونوں آنکھیوں کو ایک کی وقت دو مختلف سمتوں میں گھما سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ وقت اور موقع کی مناسبت سے فوری رنگ بدل لیتا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھیئے کیسے یہ جانور رنگ برنے رنگوں میں خود کو بدلتا ہے اور مکاری سے بھاگ نکلتا ہے۔ گرگٹ کی آنکھیں تمام رینگنے والے جانوروں سے بڑی ہوتی ہیں۔ زیادہ تر گرگٹ اپنے آپ کو نیلا ، سبز ، خاکی ، گندمی ، گلابی ، سرخ اور سیاہ رنگ میں ہی بدل پاتے ہیں۔

گرگٹ میں پائے جانے والے زیلی خلیے کو میلانوفورز کہتے ہیں۔ جو اس کی کھال کے اندر تہوں کی صورت میں پائے جاتے ہیں اور مختلف رنگ اپنے اندر چھپائے رکھتے ہیں۔ گرگٹ ان میلانوفورز کو کھول کر اور بند کر کے اپنے جسم کا رنگ بدل لیتے ہیں۔

About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts