دیسی مرغی سردی میں کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے اس کے وہ فائدے جو سب کے لئے جاننا ضروری ہیں

image
دیسی مرغی کی قیمت فارمی مرغی کے مقابلے تھوڑی زیادہ ہوتی ہے ۔ لیکن اس کے فائدے فارمی مرغی سے زیادہ ہوتے ہیں۔ کہا جاتا ہے فارمی مرغی صرف ایک غذا ہے۔ لیکن دیسی مرغی ایک دوا، ایک شفاء ہے جو ہزاروں فائدوں سے بھرپور ہے۔

اس کو کم ہی لوگ بناتے ہیں کیونکہ ذائقہ ذرا مختلف ہوتا ہے اور ہر شخص کو اچھا بھی نہیں لگتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ یہ دیسی مرغی اتنی فائدے مند ہے کہ اس کو جان کر آپ بھی آج ہی بازار جا کر اس مرغی کو خرید کر لے آئیں گے:

فائدے:

٭ چکنائی: دیسی مرغی میں چکنائی 29 فیصد ہوتی ہے اسی لیئے اس مرغی کو کھانے سے آپ کے جسم میں چکنائی کا اضافہ نہیں ہو گا اور آپ کا کولیسٹرول لیول بھی کنٹرول میں رہے گا۔

٭ ہارمونز: آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ مرغیاں کھانے سے ہارمونز میں عدم توازن آ جاتا ہے، لیکن دیسی مرغی کا گوشت ان تمام ہارمونز کو طاقت دیتا ہے اور ٹاکسن کے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔

٭ حافظہ: یہ مرغی کا ذہن عام مرغیوں کے مقابلے 7 گناہ تیز ہوتا ہے اور اس کو کھانے سے آپ کا حافظہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

٭ پروٹین: پروٹین کی کمی ہوگئی ہے اور دوائیاں استعمال کر رہے ہیں تو ساتھ ہی کھانے میں دیسی مرغی کو بھی کھائیں یہ امائنو ایسڈ سے بھرپور ہے آپ کے جسم میں پروٹین کی کمی کو پورا کرنے میں مفید بھی ہے۔

٭ ڈپریشن: پریشانیاں اتنی ہیں آج کل کہ ڈپریشن بڑھ رہی ہے اس لئے ان سب کو دور بھگانے کے لئے بس دیسی مرغی کا روز استعمال کریں اور پائیں ایسی صحت کے موڈ بھی خوشگوار رہے اور آپ دماغی طور پر بلکل فریش بھی رہیں گے۔

٭ السر: ْ پیٹ کے السر، ٹی بی، شوگر، انفیکشن والی بیماریوں اور کینسر کے علاج میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

٭ سردی میں کیوں کھانی چاہیئے؟

دیسی مرغی سردی میں جسم کو ٹھنڈ سے بچاتی ہے، گلے اور سینے کی انفیکشن، بخار، جوڑوں کے درد، پرانی سے پرانی چوٹ کے درد کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے .
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts