ہم نے سورج کو چھو لیا۔۔ ناسا کی پہلی بار سورج تک پہنچنے کی حیرت انگیز کامیابی

image

ناسا کے سائنسدانوں نے اعلان کیا ہے کہ “ہم نے سورج کو پہلی بار باضابطہ طور پر چھو لیا ہے“

بی بی سی کے مطابق

بی بی سی کے مطابق ناسا کا سورج کی جانب بھیجا گیا “پارکر سولر پروب“ نامی خلائی جہاز سورج کی فضا کے اندر پہلی بار داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ سورج کے اس حصے کا نام سائنسدانوں نے “کورونا“ رکھا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کا یہ حصہ دھول دار ہے۔ سورج کی سطح ٹھوس نہیں ہے۔ اس تجربے سے سائنسدانوں کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ سورج کی شعاعوں کی شروعات کیسے ہوئی ؟ یہ کیسے گرم ہو کر خلا میں بکھرتی ہیں۔

پارکر سولر پروب کو 2018 میں لانچ کیا گیا تھا اور ماہرین کے مطابق یہ خلائی جہاز 2025 میں کورونا کے آخری مدار تک پہنچ جائے گا۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts