انجیوپلاسٹی ہوگئی، لیکن آج پھر آپریشن ہے ۔۔ کرکٹر عابد علی نے مداحوں سے دعا کی درخواست کر دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

کرکٹر عابد علی کی طبیعت کچھ روز سے خراب تھی۔ وہ ہسپتال میں داخل تھے۔ کل ان کی انجیوپلاسٹی ہوئی ہے۔ جس کے بعد وہ طبیعت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ کل رات انہوں نے اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ: '' اللّٰہ کا شُکر ہے میں ٹھیک ہوں، آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ آج ایک اور چھوٹا سا آپریشن ایک پراسیجر ہونا ہے، جس کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔ ''

انجیوپلاسٹی چونکہ ایک اہم مرحلہ ہے جس میں دل کی شریان میں ایک اسٹنٹ ڈالا جاتا ہے۔ یہی عمل عابد علی کا بھی ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اوپنر عابد علی نے حال ہی میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں شاندار بیٹنگ کی تھی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts