سردیوں میں ناک پر وکس لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے وکس لگانے سے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں

image
* وکس بام ہر گھر کی ضرورت ہے، کیونکہ سب ہی نزلے زکام، سر درد وغیرہ میں بام کو لازمی لگاتے ہیں کہ اس سے انھیں ٹھنڈک بھی ملتی ہے اور سکون بھی آجاتا ہے۔ خواتین اکثر بام کا استعمال زیادہ ہی کرتی نظر آتی ہیں، اس بات میں تو کوئی شک نہیں ہے۔

* آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کس طرح وکس بام کی مدد سے اپنے گھر والوں کو جراثیموں سے بچا سکتی ہیں:

* ناک پر وکس لگانا صرف نزلے زکام یا بند ناک کھولنے کے لئے ہی مفید نہیں ہے، بلکہ اگر آپ چاہتی ہیں کہ جراثیم سے بچا جاسکے تو تھوڑا سا وکس اپنی اور بچوں کی ناک پر لگا لیں، اس کے ذریعے آپ کے جسم کے تمام جراثیم بھی بھاگ جائیں گے اور آپ ان سے محفوظ بھی بن جائیں گیں۔

* وکس میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی بائیوٹکس خصوصیات اس کو جراثیم کش بناتی ہے، یہی وجہ ہے کہ جب یہ ہماری ناک میں داخل ہوتی ہے تو اندر جاکر سانس کی نالی اور نتھنوں کو بھی صاف کرکے کھولتی ہے، اور اسی دوران اگر کوئی جراثیم ناک میں یا منہ میں موجود ہوتا ہے تو یہ اس کو بھی مارتی ہے اور بلغم، تھوک یا بیت الخلاء کے ذریعے سے خارج کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

* آج کل کیونکہ جراثیموں سے دور رہنا بہت ضروری ہوگیا ہے۔ اس لیے آپ بام کو روزانہ صبح اور شام استعمال کیجیے۔ نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts