انڈر 19 ایشیا کپ میں بھی بھارت کو ہرا دیا ۔۔ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے بعد انڈر 19 میں بھی آگے

image

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے انڈر 19 ایشیاء کپ 2021 کے پاکستان اور بھارت کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو شکست دے دی۔

ہفتہ کے روز کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز کا ہدف دیا، جبکہ کریز پر آخری بلے باز احمد خان اور علی اسفند موجود تھے۔

جس کے جواب میں بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار تھی، ٹیم انڈیا 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر صرف 237 رنز ہی بنا پائی۔ پاکستانی بلے باز محمد شہزاد پلئیر آف دی میچ قرار پائے جنہوں نے 105 گیندوں پر 81 رنز بنائے۔

پاکستانی انڈر 19 کی بہترین پرفارمنس پر سوشل میڈیا پر انہیں سراہا جا رہا ہے۔ جبکہ ٹیم کی جیت سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2021 کی پرفارمنس یاد تازہ ہو گئی ہے۔

ایک سیلفی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ٹیم بابر الیون ہی کی طرح سیلفی لے کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts