بچے بیمار ہوں تو والدین کی پریشانی حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ لیکن جب ناقص انتظامات اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے بچے کی موت ہو جائے تو والدین کے لیے صبر کرنا مشکل ہوتا ہے۔ بالکل اسی طرح کا ایک واقعہ مظفرآباد میں پیش آیا جہاں 8 ماہ کا بچہ بیمار ہوا تو والدین اس کو سی ایم ایچ ہسپتال مظفرآباد لے گئے۔
ہسپتال میں ایک دن تو بچے کی نگرانی کی گئی، لیکن طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو اس کو نرس نے ڈرپ لگا دی۔ ڈرپ اس طرح لگائی کہ بچے کا ہاتھ ٹوٹ گیا۔ جس پر والدین نے صبر سے کام لیا۔ مگر جب زیادہ طبیعت خراب ہوئی تو ڈیوٹی پر معمور لیڈی ڈاکٹر مبشرہ نے بچے کو دیکھے بغیر کہہ دیا تو میں کیا کروں آپ اس کو راولپنڈی لے جائیں۔ بچہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ راولپنڈی کے ڈاکٹروں کے مطابق بچہ معمولی نگہداشت اور بے احتیاطی کے باعث دم توڑ گیا۔