سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے ہسپتال سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ:'' میں ایک چھوٹی سی سرجری کروانے جا رہا ہوں۔ آپ لوگ مل کر میرے لیے دعا کریں'' اس کے ساتھ انہوں نے ہیش ٹیگ آئی یعنی آنکھ لکھا ہے جس سے واضح ہو رہا ہے کہ وہ آنکھ کی سرجری کروانے جا رہے ہیں۔
سابق کرکٹر اور ہیڈ کوچ کے اس پوسٹ کو 2 ہزار سے زائد لوگ لائیک اور شیئر کرچکے ہیں۔ ان کے مداح بڑی تعداد میں دعائیہ کمنٹس کر رہے ہیں۔