سپراسٹار ماہرہ خان کو پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا گیا

image

یہ مسلسل پانچواں سال ہے جب ماہرہ خان پشاور زلمی کا حصہ ہیں پی ایس ایل سیون کے لیے بھی ماہرہ خان پشاورزلمی کی ایمبیسیڈر ہوں گی۔

ماہرہ خان اس سے قبل ہی ایس ایل تھری، فور، فائیو اور سیزن چھ میں بھی زلمی سے منسلک رہیں۔

پشاور زلمی چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ ماہرہ خان کو ایک بار پھر زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ پشاور زلمی فیملی کاحصہ بن کر پرجوش ہیں اور ٹین زلمی کو پی ایس ایل سیون کے لیے گڈ لک کا پیغام دیتی ہیں۔

ماہرہ خان پشاور زلمی کے ہٹ اینتھمز ہم زلمی، زلمی کنگڈم میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں ماہرہ خان زلمی کی فیشن برانڈ "زلمی فیشن" سے بھی منسلک ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts