بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے دلبرداشتہ ہو کر ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ دی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا اور اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ:
''
7 سال بھارتی ٹیم کی قیادت کی جس کی بہت خوشی ہے، بھارت نے کوہلی کی قیادت میں سب سے زیادہ 40 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ میں کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں ہمیشہ سے اپنی ٹیم کے ساتھ مخلص رہا ہوں۔ کرکٹ میں اچھا اور برا وقت آتا رہتا ہے۔ میرے کریئر میں بھی آیا ہے۔ آپ لوگوں کا بھی شکریہ جنہوں نے میرا اتنا ساتھ دیا۔
''
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ ہونے والا ٹیسٹ میچ بھارت 7 وکٹوں سے ہار گیا۔ دورانِ میچ کوہلی نے میچ کمنٹر پر بھی غصہ اُتارا۔ لیکن شکست کے بعد کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔ اس سے قبل وہ ون ڈے کی کپتانی بھی چھوڑ چکے ہیں۔