دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی کو آسٹریلیا سے بے دخل کرنے کی تیاری

image
آسٹریلین حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا تھا۔ جس کے بعد سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے ویزے کی منسوخی کےخلاف اپیل دائر کی تھی۔ لیکن اب آسٹریلین فیڈرل کورٹ نے جوکووچ کی ویزا منسوخی کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔ ٹینس سٹار کی بے دخلی کے خلاف اپیل کی سماعت فیڈرل کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بنچ نے کی تھی۔ کورٹ کے فیصلے سے متعلق اپنا بیان دیتے ہوئے جوکوچ نے کہا کہ: '' عدالت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں، فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کروں گا۔ اب میں آسٹریلیا میں نہیں رہ سکتا اور آسٹریلین اوپن میں بھی حصہ نہیں لے سکتا۔ آسٹریلین اوپن کے کھلاڑیوں، ٹورنامنٹ کے عہدیدار، عملے، رضاکاروں اور شائقین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ '' آسٹریلوی میڈیا کے مطابق: '' ٹینس سٹار نوواک کی ویزا اپیل مسترد ہونے پر ان کو آسٹریلیا سے ملک بدر کردیا جائے گا، عدالتی حکم کے مطابق جوکووچ ملک سے باہر جانے تک حراست میں ہی رہیں گے۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts