پاکستانی کھلاڑی چھا گئے ۔ چار کھلاڑی اور آی سی سی کے چار بڑے ایوارڈ

image

گذشتہ سال ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے بہت معاون رہا جس کا بہترین نتیجہ آج ہمیں دیکھنے کو مل رہا ہے۔

پاکستان کے باصلاحیت کھلاڑی دنیائے کرکٹ میں اپنی پہچان بنا چکے ہیں جس کے باعث بڑے بڑے کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو داد دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

جیسا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ان دنوں سال 2021 کے بہترین کھلاڑیوں کے نام جاری کر رہا ہے ان میں کئی نام پاکستانی کھلاڑیوں کے بھی شامل ہیں۔

آیئے جانتے ہیں کہ سال 2021 میں کس کھلاڑی نے کونسا ریکارڈ اور ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بڑا اعزاز اپنے نام کیا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابراعظم کو ون ڈے کا کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کے لیے بابراعظم، شکیب الحسن، ینامن ملان اور پال اسٹرلنگ کو نامزد کیا گیا تھا۔ لیکن آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے حصے میں آیا۔ بابر اعظم نے 6 ون ڈے میچز میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کا سرگار فیلڈ سوبرز ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ شاہین پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نےسرگار فیلڈ سوبرز جیتنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے سال 2021 کے دوران 36 میچوں میں 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کیں۔

پھر آتے ہیں محمد رضوان جنہوں نے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا اور بھارت سمیت دیگر ٹیمز کے کھلاڑیوں نے ان کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے محمد رضوان کو گزشتہ سال 1326 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے پر سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

وہیں قومی کرکٹ ٹیم کی وومن کھلاڑی بھی پیچھے نہ رہیں اور آئی سی سی کی طرف سے بہترین اعزاز سے نوازی گئیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نوجوان کھلاڑی فاطمہ ثناء انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سال 2021 کی بہترین ابھرتی ہوئی کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.