پی ایس ایل کی 2 ٹیموں کی فروخت کے لیے جاری ٹینڈر کے نتائج کا اعلان

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے جاری کیے گئے ٹینڈر کے غیر معمولی اور حوصلہ افزا نتائج کا اعلان کیا ہے۔

مقررہ تاریخ کے اندر 12 پارٹیز نے باضابطہ طور پر بڈز جمع کروا دیں۔ یہ بڈرز دنیا کے پانچ براعظموں سے تعلق رکھتے ہیں جن میں امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان شامل ہیں، جو پی ایس ایل کی عالمی مقبولیت اور کشش کا واضح ثبوت ہے۔

پی سی بی کے مطابق بڈنگ کے اس مرحلے کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بڈرز کو اوپن کمپیٹیشن بڈنگ کے ذریعے دو نئی ٹیمیں خریدنے کا موقع دیا جائے گا۔ یہ مرحلہ 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس عمل کو شفاف، مسابقتی اور عالمی معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ پاکستان سپر لیگ کی مزید توسیع اور ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US