کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا کے قریبی علاقے گواتاویتا میں
خوبصورت اور منفرد گھر بنانے کی خواہش سب رکھتے ہیں۔ لیکن الٹا گھر بنانے کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا۔ ظاہر ہے کوئی کیوں الٹا گھر بنانے کا خیال رکھے گا۔ لیکن
آسٹریا کے ایک شہری فرٹس شائل
نے کولمبیا میں اپنا گھر الٹا بنایا ہے۔
فرٹس شائل کہتے ہیں کہ:''
مجھے یہ گھر بنانے کا خیال اس وقت آیا جب میں 2015 میں آسٹریا گیا اور وہاں میں نے ایک گھر اسی طرز کا دیکھا۔ اس سے میں بہت متاثر ہوا۔ میں نے جتنے بھی کاری گروں اور مکان تعمیر کرنے والوں سے رابطہ کیا کسی نے بھی ہاں نہیں کی، بلکہ جوابً مجھے کہا گیا کہ سر ایسا الٹا گھر تو پھر آپ خود بنا لیں۔''
وائس آف امریکہ کے مطابق:''
اس الٹے گھر کا نام 'کاسا لوکا' ہے۔ اس میں ایک اسنوکر ٹیبل بھی لگائی گئی ہے۔ لیکن یہاں اسنوکر کھیلنا ممکن نہیں کیونکہ یہ ٹیبل چھت سے چپکی ہوئی ہے۔
گھر کے باہر گاڑی کا ماڈل بھی موجود ہے، حیران کن بات یہ ہے کہ گاڑی بھی زمین سے کئی میٹرز کی بلندی پر الٹی چپکی ہوئی ہے۔
گھر کی تعمیر کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔ لیکن اب اس گھر کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آ رہے ہیں۔ کوئی ویڈیوز بنا رہا ہے تو کوئی سیلفی لے رہا ہے۔
فرٹس شائل تین ہفتے پہلے اس گھر کا افتتاح کر چکے ہیں۔