پی ایس ایل شروع ہونے ایک دن پہلے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ویلڈنگ کے کام کے دوران آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی تھی۔
آگ سے پی ایس ایل کے لیے خصوصی طور پر تیار کیئے گئے کمنٹری باکس اور باؤنڈری ایس ایم ڈی کی کیبل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رات کو فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کل کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔